مندرجات کا رخ کریں

کلودیس لوسیاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کلودِیُس لُوسِیاس (انگریزی: Claudius Lysias) رومی پلٹن کا سردار (یونانی Chiliarchos یعنی ہزار سپاہیوں کا افسر) تھا۔ جیسے کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے یہ یونانی تھا۔ اُس نے بڑی رقم دے کر رومی[1] شہریت حاصل کی تھی۔ پھر اس نے رومی نام کلودیس اپنایا تھا۔ جب یہودیوں نے پولس کو قتل کرنے کی سازش کی تب یہ انطونیہ کے قلعہ (Antonia Fortress) کا کمان افسر تھا۔ اُس نے پولس کو یہودیوں کے پنجے سے نکال کر فیلکس (Antonius Felix) حاکم کے سامنے پیش کیا۔ اس کے ساتھ جو خط اُس نے بھیجا وہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ کس چالاکی سے لوسیاس نے حقیقت کو پیش کیا تاکہ فیلکس کی نظر میں اُس کی قدر بڑھ جائے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اعمال باب 23 آیت 26
  2. اعمال باب 23 آیت 26-30