کلوروفل
Appearance
کلوروفل سائنوبیکٹیریا، طحالب یا پودوں کے کلوروپلاسٹ میں پائے جانے والے متعدد متعلقہ سبز رنگوں میں سے کوئی ہے۔ [1] اس کا نام یونانی الفاظ χλωρός، کلوروس ("پیلا سبز") اور φύλλον، فائلون ("پتا") سے ماخوذ ہے۔ کلوروفل پودوں کو سورج کی روشنی سے توانائی جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کلوروفل برقی مقناطیسی سپیکٹرم کے نیلے حصے اور اسی طرح سرخ حصے کی روشنی کو زیادہ مضبوطی سے جذب کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، یہ سپیکٹرم کے سبز اور سبز کے قریب رنگوں کے حصوں کا ناقص جاذب ہے۔ اس لیے کلوروفل پر مشتمل ٹشوز سبز دکھائی دیتے ہیں کیونکہ سبز روشنی جو کم جذب ہوتی ہے، خلیے کی دیواروں جیسے ڈھانچے سے مختلف طریقے سے منعکس ہوجاتی ہے۔ [2] سبز پودوں کے فوٹو سسٹم میں کلوروفل کی دو اقسام موجود ہوتی ہیں: کلوروفل اے اور کلوروفل بی ۔ [3]
- ↑ "Chlorophyll"۔ University of Bristol
- ↑ Virtanen O, Constantinidou E, Tyystjärvi E (2020). "Chlorophyll does not reflect green light – how to correct a misconception". Journal of Biological Education. 56 (5): 1–8. doi:10.1080/00219266.2020.1858930.
- ↑ "Photosynthetic Pigments"۔ UCMP Glossary (online)۔ University of California Museum of Paleontology۔ 1997۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولائی 2010