یانکا کوپالا
Appearance
یانکا کوپالا | |
---|---|
(بیلا روسی میں: Янка Купала) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (بیلا روسی میں: Іван (Ян) Дамінікавіч Луцэвіч) |
پیدائش | 7 جولائی 1882ء [1] |
وفات | 28 جون 1942ء (60 سال)[2][3][1] ماسکو |
شہریت | سلطنت روس بیلاروس سوویت اشتراکی جمہوریہ سوویت اتحاد |
رکن | قومی سائنس اکادمی یوکرین |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر [1]، ڈراما نگار ، مترجم ، مصنف [1]، صحافی ، عوامی صحافی ، سیاست دان [4] |
مادری زبان | بیلاروسی زبان |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [5]، بیلاروسی زبان [2]، پولش زبان |
اعزازات | |
دستخط | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
یانکا کوپالا بیلاروسی: Я́нка Купа́ла (پیدائش: 7 جولائی 1882ء - وفات: 28 جون 1942ء) بیلاروسی عوامی شاعراورجدید بیلاروسی ادب کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔[6]
حالاتِ زندگی
[ترمیم]یانکا کوپالا 7 جولائی 1882ء میں منسک، روسی سلطنت میں پیدا ہوئے۔[6] عظیم بیلاروسی شاعر اور انقلابی یانکا کوپالا کو یاکوب کولاس کے ساتھ بیلاروسی شاعری کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انھوں نے اپنی تخلیقی سرگرمی عظیم اکتوبر انقلاب سے پہلے ہی شروع کردی تھی۔ ان کی شاعری کو حب الوطنی اور جمہوریت پسندی کا شعلۂ جوالہ تسلیم کیا جاتا ہے۔[7] کوپالا کو بیلاروس کی ثقافت کے نشان کے طور پر جانا جاتا ہے۔[8]
تخلیقات
[ترمیم]مجموعہ شاعری
[ترمیم]- دل سے
- نامعلوم
- دھندلاہٹ
نظمیں
[ترمیم]- ماں نے بیٹے کو رخصت کیا
- ابدی نغمہ
- میرے وطن کے لیے
- شاہراہ پر
- میرے لوگوں کے نام
اعزازات
[ترمیم]- 1925ء - بیلاروسی عوامی شاعر بیلاروس
- 1925ء تکنیکی مدیر برائے بیلاروسی ریاستی اشاعتی ادارہ بیلاروس
- 1928ء رکن بیلاروسی سائنسز اکادمی بیلاروس
- 1929ء رکن یوکرینی سائنسز اکادمی یوکرین
- گرودنو اسٹیٹ یونیورسٹی بیلاروس کو کوپالا کے نام سے "یانکا کوپالا اسٹیٹ یونیورسٹی" کے نام سے منسوب کیا گیا بیلاروس
- 1939ء - آرڈرآف لینن روس
- 1941ء - شاعری کے مجموعے "دل سے " پرسوویت ریاستی اسٹالن انعام روس
- 1944ء بیلاروسی قومی تھیٹر کا نام یانکا کوپالا کے اعزاز میں "یانکا کوپالا قومی اکادمی تھیٹر" رکھا گیا بیلاروس
- 1966ء یانکا کوپالا ادبی انعام کا اجرا بیلاروس
- 1996ء یانکا کوپالا بین الاقوامی فنڈ کا اجرا
- 1934ء رکن انجمن سوویت مصنیفین روس
- رکن ایگزیکٹیو کمیٹی برائے پین سلافی کمیٹی برائے انسدادِفاشزم
وفات
[ترمیم]بیلاروسی عوامی شاعر یانکا کوپالا 28 جون 1942ء کو 59 سال کی عمر میں ماسکو، سوویت یونین میں پر اسرار طور پر ہوٹل کی دسویں منزل سے گر کر وفات پا گئے۔[6]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/135645 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb11955702q — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/kupala-janka — بنام: Janka Kupala
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/135645
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/43938403
- ^ ا ب پ "آرکائیو کاپی"۔ 15 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2015
- ↑ ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین،1985 ،ص 131
- ↑ http://www.belarus-misc.org/writer/ykupala.htm
زمرہ جات:
- 1882ء کی پیدائشیں
- 7 جولائی کی پیدائشیں
- 1942ء کی وفیات
- 28 جون کی وفیات
- اسٹالن پرائز کے وصول کنندگان
- آرڈر آف لینن کے وصول کنندگان
- بیسویں صدی کے بیلاروسی شعرا
- بیسویں صدی کے مرد مصنفین
- بیلا روسی مصنفین
- بیلاروسی زبان کے مصنفین
- بیلاروسی شعراء
- روسی شاعر
- روسی شخصیات
- سوویتی شعراء
- سوویتی مصنفین
- بیلاروسی مرد شعرا
- سوویتی مرد مصنفین
- پولش زبان کے مصنفین
- پہلی جنگ عظیم کی روسی عسکری شخصیات