مندرجات کا رخ کریں

احمد اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
احمد اول
(عثمانی ترک میں: آحمد اول ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 اپریل 1590ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مانیسا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 نومبر 1617ء (27 سال)[1][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ٹائفَس   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش توپ قاپی محل   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ ماہ فیروز خدیجہ سلطان
کوسم سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ساتھی کوسم سلطان
ماہ فیروز خدیجہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عثمان ثانی ،  مراد رابع ،  ابراہیم اول ،  گوہرخان سلطان (دختر احمد اول) ،  خانزادہ سلطان ،  فاطمہ سلطان ،  شہزادہ قاسم ،  شہزادہ محمد (صاحبزادہ احمد اول) ،  عائشہ سلطان (دختر احمد اول) ،  عاتکہ سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد محمد ثالث   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ خنداں سلطان   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
سلطان سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1603  – 1617 
محمد ثالث  
مصطفی اول  
عملی زندگی
پیشہ حاکم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 

احمد اول (عثمانی ترکی زبان: احمد اول Aḥmed-i evvel; ترکی زبان: I. Ahmed) (پیدائش 18 اپریل 1590ء – وفات 22 نومبر 1617ء) سلطنت عثمانیہ کے چودھویں سلطان۔ 1603ء سے اپنی وفات تک سلطنت عثمانیہ کے حکمران رہے۔ آپ محمد ثالث کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

احمد اول 998ھ بمطابق 18 اپریل 1590ء میں منیسہ کے مقام میں پیدا ہوئے۔ احمد اول نے صرف 13 سال کی عمر میں رجب 1012ھ/12 دسمبر 1603ء کو اپنے والد محمد ثالث کی جگہ تخت سنبھالا۔ انھوں نے قتل برادران کے روایتی قانون کو استعمال کرنے کی بجائے اپنے بھائی مصطفٰی کو اپنی دادی صفیہ سلطان کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی۔ وہ اپنی شہسواری، نیزہ زنی اور مختلف زبانوں ّ پر عبور رکھنے کے باعث معروف تھا۔

اپنے دور حکومت کے ابتدائی دور میں احمد اول نے زور قوت کا مظاہرہ کیا لیکن بعد ازاں اس کے عمل سے اس کی قوت عملی کا ثبوت نہ مل سکا۔ اس کے دور حکومت میں ہنگری اور ایران میں لڑی جانے والی تمام جنگوں کے نتائج سلطنت کے حق میں نہ نکلے اور 1606ء میں معاہدۂ ستواتورک کے نتیجے میں سلطنت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں آسٹریا کی جانب سے دیا جانے والا خراج ختم کر دیا گیا اور گرجستان اور آذربائیجان ایران کے حوالے کر دیے گئے۔

احمد ایک شاعر بھی تھا جو بختی کا تخلص استعمال کرتا تھا۔ وہ مذہبی رحجانات رکھتا تھا اور دین کی خدمت کے لیے خزانے کا بھرپور استعمال کرتا تھا۔ اس نے اسلامی قوانین کی بحالی کے لیے اقدامات بھی کیے اور شراب کی پابندی کا حکم صادر کیا اور نماز جمعہ کے موقع پر تمام افراد کی موجودگی کو بھی لازمی قرار دیا جس کے بعد وہ غریبوں میں خیرات تقسیم کیا کرتا۔ اس کا انتقال 1617ء میں ہوا۔

آج احمد اول کو استنبول میں واقع سلطان احمد مسجد کے باعث یاد کیا جاتا ہے جو نیلی مسجد بھی کہلاتی ہے۔ یہ مسجد اسلامی و عثمانی طرز تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے اور جب تک اسلامی فن تعمیر کا یہ حسین نمونہ قائم رہے گا احمد اول کا نام زندہ رہے گا۔ اس مسجد کے گرد واقع علاقہ سلطان احمد کے نام سے موسوم ہے۔ اسی معروف مسجد کے دامن میں اس سلطان کی آخری آرامگاہ واقع ہے۔

تصاویر

[ترمیم]
احمد اول
پیدائش: اپریل 18, 1590 وفات: نومبر 22, 1617[عمر 27]
شاہی القاب
ماقبل  سلطان سلطنت عثمانیہ
دسمبر 22, 1603 – نومبر 22, 1617
مابعد 
مناصب سنت
ماقبل  خلیفہ
دسمبر 22, 1603 – نومبر 22, 1617
مابعد 

سانچہ:عثمانی شجرہ نسب

  1. ^ ا ب عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Ahmed-I — بنام: Ahmed I — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/ahmed-ahmed-i — بنام: Ahmed (Ahmed I.)
  3. عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana — گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0001251.xml — بنام: Ahmet I
  4. عنوان : Proleksis enciklopedija — Proleksis enciklopedija ID: https://proleksis.lzmk.hr/7363 — بنام: Ahmed I.
  5. عنوان : Hrvatska enciklopedija — Hrvatska enciklopedija ID: https://www.enciklopedija.hr/Natuknica.aspx?ID=948 — بنام: Ahmed I.