عباد بن خالد
عباد بن خالد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
عباد بن خالد غِفاری صحابی رسول اور اصحاب صفہ میں شامل ہیں۔
امام المؤرخین واقدی، حافظ ابونعیم، عباد بن خالد غفاری کو صفہ کے طالب علموں میں شمارکیاہے ۔ [1]
عباد نام، خالد والدکانام ، غفار قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
عباد بن خالد نے صلحِ حدیبیہ کے موقع پر مقامِ حدیبیہ کے پرانے اور سوکھے کنوئیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے تیر ڈالا تھا، جس کی برکت سے اتنا پانی نکلا کہ پورا لشکرِ اسلام سیراب ہو گیا ۔ [2]
ام المؤ منین ام سلمہ فرماتی ہیں کہ صحابۂ کرام میں غرباء اور ضرورت مند حضرات یہ تھے !
ربیعہ بن کعب، حارثہ کے دولڑکے : اسماء اور ہند، طہیفۃ (طخفۃ) غفاری، عباد بن خالد غفاری ، جُعیل بن سراقہ، عِرباض بن ساریہ، عمرو بن عوف، عبد اللہ بن مغفل ، ابو ہریرہ اور واثلہ بن اَسقع [3]
تعدادِ احادیث
[ترمیم]علامہ ابن عبد البر فرماتے ہیں کہ عباد کی صرف دوحدیثیں ہیں اور وہ دونوں عطاء بن سائب کی سند سے ہیں ۔ [4]
وفات
[ترمیم]ان کی وفات حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہدِ خلافت میں ہوئی ۔(4)